This blog is comprised of the poetry of Fakhara Tabassum only. Here you may read the best articls and elegant poetry on various topics i.e. reality, universal truth, patriotism, friendship, Islamic notions, affection etc.✍
Monday, 31 August 2020
Tuesday, 18 August 2020
Monday, 17 August 2020
Sunday, 16 August 2020
امید
اُمید کے جگنو کو
مت ہاتھ سے جانے دو
یہ حوصلہ دیتے ہیں
رکنے نہیں دیتے
اِک جوت جگاتے ہیں
نئی سوچ دلاتے ہیں
گِر جاتے ہیں جب ہم
اُمید کے جگنو پھر
اُمید دلاتے ہیں
اِک نئے سویرے کی
نوید بن جاتے ہیں
Saturday, 15 August 2020
توکل علی اللہ
بار بار دھونا ہے
ہاتھوں کو صابن سے
اجتناب کرنا ہے
بے سبب ملاقاتوں سے
گوشہ تنہائی میں
خود کو ہے چھپا لینا
جراثیم کُش دواوں سے
گھر کو ہے بچا لینا
اشیاۓ ضرورت کو
دھوپ بھی لگوا لینا
ماسک اور دستانوں کی
احتیاط بھی ضروری ہے
اور جان بچانے کو
فاصلہ مجبوری ہے
یہ سب صحیح لیکن
مگر اے اہل ایمان
اس دنیا ئے فانی کی
طےشدہ مسافت میں
آزمائشیں بہت سی ہیں
توکل علی اللہ تو
طاقتِ مسلمان ہے
ڈھال ہے مصیبت میں
رنج اور صعوبت میں
آزمائش کی اس شدت میں
کیوں کمزور پڑتے ہو
کیوں مرنے سے ڈرتے ہو
کیوں ہیں حوصلے توڑے
اور اعصاب کیوں چھوڑے
یقینی، بے یقینی کی
کس کیفیت میں پھرتے ہو
تمہارے پاس ہے اللہ
تمہارے ساتھ ہے اللہ
خدا کے حکم کے آگے
کچھ بھی ٹک نہیں سکتا
یہ فہم وفراست کی
دلیلیں مار جاتی ہیں
احتیاطیں ہار جاتی ہیں
کہ اس کا حکم نہ ہو
توپتہ ہل نہیں سکتا
سانس چل نہیں سکتا
وہی ہے زندگی دیتا
وہی ہے جان بھی لیتا
وہی بیمار کرتا ہے
شفا بھی وہی دیتا ہے
پھر یہ بے بسی کیسی
سہمی زندگی کیسی
توکل کی رسی کو
نہ تم ہاتھ سے چھوڑو
خدا سے رابطہ جوڑو
وہی محافظِ اعلی ہے
وہی سب سے ارفع ہے
اپنے رحمان ہونے کا
ہر پل اظہار کرتا ہے
کہ وہ ماں سے کہیں زیادہ
تم سے پیار کرتا ہے
شاعرہ: فاخرہ تبسم
Monday, 3 August 2020
دوستی
چلو اک بار پھر سے
بھلا دیں رنجشیں ساری
کچھ تم بھی ذرا بدلو
بڑھاؤں دوقدم میں بھی
کچھ اور سفر کر لیں
آؤ پھر دوستی کر لیں
ز ند گی
زند گی کب اک ڈگر پہ چلتی ہے
یہ تو نت نئ راستے بد لتی ہے
کبھی تو اس پہ پیار آتا .ہے
مگر اکثر عذا ب لگتی ہے
کیسے جیتا ہے اک بکھرا ہوا ا نسا ن
جیسے بجھتی ہوِی لکڑی سلگتی ہے
کسی کی آنکھ میں جگنو کی طرح چمکتی ہے
کسی کی آنکھ میں روتی ہے ،بلکتی ہے
مہر بان ہو جایے تو لمبی دعاِئیں لیتی ہے
نہ مہربان ہو تو زندگی نا سور بنتی ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)
قرآن پڑھانا واجب ہے
جس دیس کی مائیں
جس دیس کی مائیں بچوں کو مغرب کے سبق سکھاتی ہوں جس دیس کی مائیں بچوں کو گانوں کی دُھن پہ سلاتی ہوں جس دیس کی مائیں بچیوں کے فحاشی...