Showing posts with label جس دیس کی مائیں بچوں کو. Show all posts
Showing posts with label جس دیس کی مائیں بچوں کو. Show all posts

Sunday, 13 September 2020

جس دیس کی مائیں

 



جس دیس کی مائیں بچوں کو


مغرب کے سبق سکھاتی ہوں


جس دیس کی مائیں بچوں کو


گانوں کی دُھن پہ سلاتی ہوں


جس دیس کی مائیں بچیوں کے


فحاشی کے نام پہ اِترائیں


جس دیس کی مائیں مغرب کی


دلدل میں خود ہی گر جائیں


جس دیس کے چوراہوں پر


تصویریں ہو ں عریانی کی


زنا کی شرح بڑھ جائے


تو پھر بات ہے کیا حیرانی کی


 جس دیس کے علماء


اسلامی باتوں کو خوب گھماتے ہوں


اور اپنی پگڑی کی خاطر


نفرت کے بیج اگاتے ہوں


ووٹوں کے نام پہ لوگوں کی


عقلوں سے کھیلا جاتا ہو


شعور اڑا کے ذہنوں کے 


اس قوم کو بیچا جاتا ہو

جس دیس کے کونے کونے میں 


ڈیرے ہوں عامل، پیروں کے


اور روپ بدل کر پھرتے ہیں

بھیس بدل کر فقیروں کے


جس دیس کی نسلیں جہالت کے 

  اندھیروں میں بھولی بٹھکی ہوں

گر گر کر درباروں پر

رو رو کرسجدے کرتی ہوں 

جس دیس میں جوہر تربیت کے


موجود ہی نہ ہوں بچپن سے


جان چُھڑائیں گے پھر وہ


تہذیب کے ہر اک بندھن سے


جس دیس میں تربیت بچوں

 کی


نیٹ اور کیبل کرتے ہوں


اس دیس کے مستقبل کے تارے


پھر کیوں نہ آوارہ پھرتے ہوں


اس دیس میں قاتل میڈیا پر


آواز اٹھانا  واجب ہے


اس دیس کے ہراک باسی پر


سوال اٹھانا واجب ہے


اس دیس کی ساری ماؤں کو


اسلام سکھانا واجب ہے


اس دیس کی مکتب گاہوں میں


قرآن پڑھانا واجب ہے


انسان بنانا واجب ہے


شعور جگانا واجب ہے

                                                                     

قرآن پڑھانا واجب ہے

جس دیس کی مائیں

  جس دیس کی مائیں بچوں کو مغرب کے سبق سکھاتی ہوں جس دیس کی مائیں بچوں کو گانوں کی دُھن پہ سلاتی ہوں جس دیس کی مائیں بچیوں کے فحاشی...