اٹھو کہ
سوئے ہوے لوگوں
کی تقد یرنہیں بدلا کرتی
جستجو کے رستوں پر
اپنے پاوں کے نقش
اتنے گہرے کر دو
کہ راستے تھک جائیں
اپنی پھیکی قسمت کی لکیروں کو
محنت اور خلوص کی لو دو
کہ خوش قسمتی تمہارا تعاقب کرے
اپنے معبود برحق کے سامنے
سجدہ ریز ہو جاو
کہ وہ اپنا غضب چھوڑ کر
رحمٰن بن جائے
اور تمھاری قسمت میں صرف
خوش قسمتی لکھ دے