خاموش رہنا بھی بزدلی ہے
نہ بولنا بھی بے حسی ہے
آؤ! اپنے قلم اُٹھائیں
خطیب خطابت کے فن دکھائیں
کسی بھی فرقے سے منسلک ہیں
یک جہتی کا علم لہرائیں
معصوم بچوں کی بازگشت کو
چارسو اس طرح پھیلائیں
کہ ہل جائیں دل غاصبوں کے
کانپ اُٹھے روح منافقوں کی
معصوم بچوں کو ڈرانے والے
گولیوں کا نشانہ بنانے والے
ایسے بزدل قاتلوں کو
خوف و ہراس کی سولیوں پر
چڑھائیں اس طرح سے مِل کر
کہ عبرت کا ایسا نشان بنیں جو
دنیا کبھی نہ بھلا سکے جو
جو میری مٹی جو میری دھرتی
جو میرے لوگوں کی طرف دیکھیں
وہ میلی نظریں ہی چیر ڈالیں
وہ ناپاک آنکھیں ہی پھوڑ ڈالیں
وہ ہاتھ پاؤں ہی کاٹ ڈالیں
آؤں مل کر فرض نبھائیں
دھرتی کا مل کر قرض چکائیں
زندگی کے مقاصد اعلٰی
عام و فہم سے کہیں بلند و بالا
انداز مسلم ہے سب سے نرالا
کرو اسلام کا بول بالا
سوچ اپنی کو ایمان کی پرواز دو
دلوں کو قرآن کی آواز دو
نظر میں بھرو ایسی رعنائیاں
شان مومن کی چھلکیں سچائیاں
مومن کا جینا بھی اک شان ہے
اور موت اس سے بھی زیادہ بڑی آن ہے
💐💐💐
No comments:
Post a Comment