غفلت کے اندھیروں میں ڈوبی اس قوم کو بیدار کرو
اے ماؤں , بہنو, بیٹیو اک فوج نئی تیار کرو
آنے والے وقت میں حالات بدلنے والے ہیں
فتنے سر اٹھایئں گے خبردار رہو ٗ ہشیار کرو
کشمیر کی آذادی کا اک باب نیا اب کھلنا ہے
آذادی کے متوالو ٗ تیار اپنے ہتھیار کرو
وہ بیٹے جو ماؤں کو عظمت کے تاج پہناتے ہیں
اسلام کی قوت بن کے ابھریں پیدا ایسے سالار کرو
لوریاں سناؤ انہیں اسلام کے شاہینوں کی
اپنے جگر کے ٹکڑوں کو ملت کا غم خوار کرو
اسیروں کی رہائی بھی فرض ہمارا بنتا ہے
آذادی کی شمعیں ہوں روشن کفر پہ ایسا وار کرو
ہو رہا ہے جگ میں باطل قوتوں کا اتحاد
اس بھولی بھٹکی قوم کو اسلام کا وفادار کرو
بکھرے ہوے لوگوں کو اک مرکز پر پھر لانا ہے
اپنے اخلاق حسنہ سے دل ان کے بیدار کرو
اوراق پلٹ کر ماضی کے خنساءؓ کی سیرت دہرا دو
تاریخ کا روشن باب بنو زندہ ایسے کردار کرو
شاعرہ : فاخرہ تبسمؔؔ
No comments:
Post a Comment